پنجاب حکومت کو بلدیاتی انتخابات سے فرار نہیں ہونے دینگے: محمود الرشید

لاہور(خصوصی نامہ نگار)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمو د الرشید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف بلدیاتی انتخابا ت کیلئے پنجاب اسمبلی کے اندر اور سڑکوں پر بھی جدوجہد کیلئے تیار ہے‘پنجاب حکومت کو مزید بہانے بنا کر بلدیاتی انتخابات سے فرار کی اجازت نہیں دیںگے‘حکمران صوبے میں بلدیاتی انتخابات نہیں کروانا چاہتے تو بادشاہی نظام نافذ کر دیں‘صوبے میں گورننس نام کی کوئی چیز دوربین سے بھی نظر نہیں آتی مگر حکمران اوران کے حواری صوبے میں سب اچھا کا راگ الاپتے رہتے ہیں ۔