پاکستان آگہی پروگرام، مقامی سکول کے طلبہ کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا دورہ، موبائل یونٹوں کے سکولوں میں لیکچر

لاہور (خصوصی رپورٹر) دی پرائم ایجوکیشن سکول سسٹم سرشار ٹائون ٹھوکر نیازکے طلباء اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظم کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے جامعہ رحیمیہ اڈا چھبیل جی ٹی روڈ، ملائیشین انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سلامت پورہ، رائل گرامر ہائی سکول (گرلز برانچ) یثرب کالونی ملتان روڈ، گورنمنٹ بوائز ایلمنٹری سکول چک نمبر 44فیروزوالاکا وزٹ کیا۔ مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد605تھی۔