وزیر اعلیٰ کی طرف سے منشا اﷲ بٹ نے دونوںبازئووں سے محروم محمد عمران اور ایک بیوہ کو مالی امدادکے چیک دیئے

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی طرف سے ممبر صوبائی اسمبلی منشا ء اﷲ بٹ نے دونوں بازئووں سے محروم جیا موسیٰ لاہور کے رہائشی محمد عمران اور گرین ٹائون باگڑیاں کی رہائشی بیوہ عروسہ ناز کوبچوں کے تعلیمی اخراجات کے لیے بالترتیب 75ہزار اور 50ہزار روپے کی مالی امداد کے چیک دئیے۔