لاہور چڑیا گھر انتظامیہ کا گزشتہ 10 سال کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ

لاہور چڑیا گھر انتظامیہ کا گزشتہ 10 سال کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ

لاہور (چودھری اشرف) لاہور چڑیا گھر کی انتظامیہ نے گزشتہ 10 سال کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے‘ اس سلسلہ میں مختلف آڈٹ فرمز سے ٹینڈرز طلب کئے گئے۔ ذرائع کے مطابق لاہور چڑیا گھر ایک خودمختار ادارہ ہے۔ چڑیا گھر کے موجودہ ڈائریکٹر نے گزشتہ دس سالوں میں چریا گھر میں کیا کچھ خرچ ہوا اور کتنا ریونیو کس مد سے آیا ہے اس کا تمام حساب کرنے کیلئے ٹینڈرز طلب کئے تھے جو گزشتہ روز کھولے گئے۔ اس سلسلہ میں مختلف پرائیویٹ آڈٹ کمپنیوں کی جانب سے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے۔