علمائ، اساتذہ اصلاح معاشرہ کا بیڑہ اٹھائیں: میا ں جمیل

لاہور  (خصوصی نامہ نگار)علما  ء دعوت توحید عام کرنے کا بیڑہ اٹھائیں۔ ان خیلات کا اظہار تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے 6 اپریل کو ساہیوال میں ہونے والے سیمینار اور عظمت توحید ریلی کے انتظامات کے سلسلے میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ علماء خطباء اور اساتذہ اصلاح معاشرہ کیلئے کردار ادا کریں۔ میاں محمد جمیل نے کہا کہ اسلامی تعلیمات عام کئے بغیر فروعی اختلافات کا خاتمہ ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عقائد کی اصلاح کیلئے علماء و مشائخ تحریک دعوت توحید کا حصہ بنیں۔