عرفان صدیقی کی گورنر پنجاب سے ملاقات، طالبان سے مذاکرات اور دیگر امور پر گفتگو

عرفان صدیقی  کی گورنر پنجاب سے ملاقات،  طالبان سے مذاکرات اور دیگر امور پر گفتگو

لاہور (خصوصی رپورٹر)گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی امور عرفان صدیقی  نے  ملاقات کی  جس کے دوران طالبان سے مذاکرات سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی ۔  عرفان صدیقی نے گورنر پنجاب کو اہم قومی امور پر ہونے والی  پیش رفت  سے آگاہ کیا ۔  اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہاکہ موجودہ حکومت کی ملک میں امن  کے قیام اور دیگر مسائل کے حل کیلئے کوششیں انتہائی سنجیدہ ہیں جس کے یقینی طور پر مثبت نتائج سامنے آئیںگے اور ملک کو دہشت گردی سمیت دیگر بحرانوں سے نجات مل سکے گی۔