دینی و سیاسی جماعتوں کی ’’نوائے وقت‘‘ کی 74 ویں سالگرہ پر مبارکباد

لاہور (خصوصی رپورٹر)   ورلڈ پاسبان ختم نبوت  کے بانی سربراہ علامہ  محمد ممتاز اعوان سمیت ورلڈ پاسبان ختم نبوت میں شامل دیگر جماعتوں کے رہنمائوں حافظ حسین احمد‘ مفتی عاشق حسین و دیگر نے روزنامہ نوائے وقت کی 74 ویں سالگرہ پر ایڈیٹر انچیف  ڈاکٹر مجید نظامی‘ محترمہ رمیزہ مجید نظامی و انتظامیہ نوائے وقت کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا ’’نوائے وقت‘‘ صرف اخبار ہی نہیں بلکہ ایک نظریہ اور  تحریک کا نام ہے۔