بے گناہ پاکستانیوں کے قاتلوں سے مذاکرات آئین اور شریعت کے منافی ہیں: اہلسنت کاا علامیہ

لاہور  (خصوصی نامہ نگار) دس اہلسنّت جماعتوں کے سربراہوں نے مشترکہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ سعودی عرب سے ڈالر لے کر اہلسنّت کو دیوار کے ساتھ لگانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ کالعدم تنظیم کو اہلسنّت و الجماعت کا نام استعمال کرنے سے روکا جائے، اہلسنّت کا فرقہ وارانہ دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں،پچاس ہزار سے زائد بے گناہ پاکستانیوں کے قاتلوں سے مذاکرات آئین اور شریعت کے منافی ہیں،   مشترکہ اعلامیہ جاری کرنے والوں میں جماعت اہلسنّت کے مرکزی امیر صاحبزادہ سیّد مظہر سعید کاظمی، صاحبزادہ حامد رضا،  ثروت اعجاز قادری، ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی، پیر محمد افضل قادری، الحاج محمد حنیف طیّب و دیگر شامل ہیں۔