,ماضی میں بھی آئل ٹینکرز کے حادثے میں آگ لگنے سے سینکڑوں لوگ لقمہ اجل بن چکے
لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان میں ماضی میں بھی ٹریفک حادثات کے دوران آئل ٹینکرز میں آگ بھڑکنے سے ہلاکتوں کے بڑے واقعات پیش آچکے ہیں۔ گزشتہ برس فروری میں ضلع شیخوپورہ میں آئل ٹینکر اور کار میں تصادم کے بعد لگنے والی آگ سے دس افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ 2015ءمیں کراچی کے قریب شکارپور جانے والی ایک مسافر بس اور آئل ٹینکر کی ٹکر کے نتیجے میں 62 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس کے علاوہ بڑے آئل ٹینکرز کو لے جاتے وقت کسی قسم کے حفاظتی انتظامات بھی دیکھنے میں نہیں آئے جس کی وجہ سے ہر وقت حادثے کا خطرہ برقرار رہتا ہے۔