حکومت کی غلط پالیسیوں سے غربت میں اضافہ ہوگیا: جمشید اقبال چیمہ

حکومت کی غلط پالیسیوں سے غربت  میں اضافہ ہوگیا: جمشید اقبال چیمہ

لاہور(خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی غلط پالیسوں کے باعث ملک میں خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والوں کی تعداد میں سالوں نہیں بلکہ گھنٹوں کے حساب سے اضافہ ہورہا ہے، پی ٹی آئی پسے ہوئے طبقات کا معیار زندگی بلنداور بنیادی سہولتیں دہلیز پر مہیا کرنے کا جامع پرگرام رکھتی ہے موجودہ حکمرانوں کی توجہ صرف اپنے اور اپنے حواریوں کا معیار زندگی بلند کرنے پر مرکوز ہے جبکہ غریب عوام جنہیں پہلے دو وقت کی روٹی میسر تھی آج وہ ایک وقت کی روٹی پر آگئے ہیں۔ غریب کش حکمرانوں نے دالیں بھی غریب کی پہنچ سے دور کردی ہیں۔