مجاہدین بدر نے باطل کے مقابلے میں حق کا پرچم بلند کیا: ابو الخیر محمد زبیر
لاہور (سپیشل رپورٹر)جمعیت علماءپاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ معرکہ بدر نے حق و باطل کے درمیان فرق واضح کردیا اللہ نے بے سروسامان 313مسلمانوں کی بدر کے میدان میں فرشتوں کے ذریعہ مدد کر کے فتح ونصرت کے دروازے کھول دئیے اور قائد ملت اسلامیہ امام شاہ احمد نورانی صدیقی نے مجاہدین بدر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عصبیتوں اور فرقہ واریت کے خلاف علم جہاد بلند کر کے باطل نظریات کے خلاف حق کا پرچم بلند کیا،حق و باطل کا معرکہ ازل سے ہے اور ابد تک رہے گا ہردور میں حق کے پروانوں کی اللہ غیب سے مدد فرماتا ہے2002کے انتخابات میں عصبیتوں کے آفتاب کو اللہ نے ہمیشہ کےلئے غروب کردیااور ہمیں فتح نصرت عطاءفرمائی،اب باطل پرستوں کے گرد گھیرا تنگ ہورہا ہے اللہ کی زمین پر خود ساختہ خدا بن بیٹھنے والے فرعون و شداد جلد ہی اپنے منطقی انجام کو پہنچیں گے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم فکر نورانی کے حقیقی امین بن کر نظام مصطفی کی کی جدوجہد کو تیز کردیں یہ ملک اسلام کے نام پر بنایا یہاں نظام مصطفی ہی نافظ ہو گا سیکولر ،لبرل باطل نظریات کو شکست دینے کےلئے اہل ایمان متحدہو جائیں