شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 5 جولائی کو لاہور میں ہوگا، چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے: محکمہ موسمیات

لاہور (خصوصی رپورٹر+ نوائے وقت نیوز) شوال کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ایوان اوقاف لاہور میں 5 جولائی کو ہوگا جبکہ زونل اور ضلعی کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ مقامات پر ہوں گے۔ زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیاں چاند دیکھنے کی اطلاع مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو دیں گی اور چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی فیصلہ مفتی منیب الرحمن چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کریں گے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 5 جولائی کو چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔ عید کا چاند پسنی اور جیوانی کی ساحلی پٹی میں واضح طور پر دیکھا جاسکے گا۔