نظریاتی سمر سکول میں جذبہ حب الوطنی پروان چڑھایا جاتا ہے: ڈاکٹر محمد رفیق

لاہور (خصوصی رپورٹر) نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام موسمِ گرما کی تعطیلات میں طلبا کی نظریاتی ، تعلیمی و اخلاقی استعدادِکار میں اضافہ کی غرض سے ایوان کارکنان تحریک پاکستان‘شاہراہ قائداعظم لاہورمیں جاری منفرد پروگرام نظریاتی سمر سکول کے سولہویں سالانہ تعلیمی سیشن کے دسویں روز معروف ٹی وی ڈرامہ” عینک والا جن“ کے کردار حسیب پاشا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ طلبا و طالبات کو اپنے فن سے محظو ظ کیا ۔اس موقع پر بچوں نے شاندارپرفارمنس پرانہیں دل کھول کر دادبھی دی۔ نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے وائس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد نے اس موقع پر طلبا و طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نظریاتی سمر سکول میں نصابی و غیر نصابی سرگرمیاں زوروشور سے جاری ہیں۔ قائداعظم، علامہ محمد اقبال، مادرملت اور دیگر مشاہیر تحریک پاکستان کی حیات و خدمات کا تذکرہ اور تصویری انداز میں بچوں کو سیکھانے کا عمل لائق تحسین اور قابل تقلید ہے۔اس سکول میں بچوں کے اندر جذبہ¿ حب الوطنی کو پروان چڑھانے اور ان میں احساس تفاخر پیدا کرنے کی خاطر متعدد سرگرمیاں جاری ہیں ۔