حکمرانوں کے نیشنل ایکشن پر عمل نہ کرنے سے قربانیاں ضائع ہونے کا خطرہ ہے: پی پی انسانی حقوق ونگ

لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہورکے رہنما نصیر احمد، عبد الکریم میو، ابو ہاشمی ، میاں راشد، عمران رفیق اٹھوال، نسیم سہوترہ نے میں کہا ہے کہ پاک فوج ضربِ عضب کے نام سے دہشت گردی کے خلاف آپریشن کر رہی ہے وہ کامیابی سے جاری ہے اس مقصد کے حصول کے لیے پاک فوج اور عوم نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں لیکن حکمران طبقہ اور اس کے وزرا کی نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ کرنے سے ان قربانیوں کے ضائع ہونے کا خطرہ ہے۔