امجد فرید صابری کا قتل امن، محبت اور رواداری کا قتل ہے: ریاض شاہ

لاہور ( سپیشل رپورٹر) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ امجد فرید صابری کا وحشیانہ قتل کھلی دہشتگردی ہے۔ان کا قتل امن، محبت ، راوداری کا قتل ہے۔وہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں نعت خوانی اور قوالی کی صورت میں محبت رسول کی خوشبوئیں بکھیرا کرتے تھے۔وہ سفیر محبت اور سچے عاشق رسول تھے۔امجد صابری کے اہل خانہ ، عزیز واقارب کے دکھ میں جماعت اہلسنّت برابر کی شریک ہے اور دعا گو ہے اللہ انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے ۔ سید ریاض حسین شاہ نے کہا کہ جماعت اہلسنّت مطالبہ کر تی ہے کہ آپریشن ضرب عضب کی طرز پر پورے ملک میں آپریشن کیا جائے تاکہ پاکستان امن کا گہوارہ بن سکے۔