لاہور میں فلٹریشن پلانٹ لگوانے پر حمزہ شہباز کے مشکور ہیں: عثمان تنویر بٹ
لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پجاب کے سابق کوآرڈی نیٹر عثمان تنویر بٹ نے کہا ہے کہ خادم اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر مسلم لیگ کے سینئر رہنما میاں حمزہ شہباز شریف نے لاہور میں پینے کے صاف پانی کے لیے فلٹریشن پلانٹ لگوانے کا جو سلسلہ شروع کیا ہے اس سے عوام ان کے مشکور ہیں۔ وہ گذشتہ روز مسلم لیگی کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ملک محمودالحسن، سردار نسیم و دیگر نے بھی خطاب کیا۔