بجٹ میں بلدیاتی اداروں کیلئے رقوم مختص کرنا خوش آئند ہے: توصیف شاہ
لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) لاہور کے آرگنائزر سید تو صیف شاہ نے کہا ہے کہ 2016-17 کے بجٹ میں بلدیاتی اداروں کے لیے رقوم مختص کرنا خوش آئند ہے اور اب سب کو مل کر پنجاب بلدیاتی اداروں کو فعال بنانے کی طرف بڑھنا چاہیے۔ وہ گذشتہ روز علامہ اقبال ٹاﺅن میں یونین کونسل 218 کے چیئرمین مہر شبیر میرو کی جانب سے دی گئی افطار پارٹی میں خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر وائس چیئرمین خواجہ سعد فرخ اور کونسلر وقاص بٹ، محسن گجر، حیدر جٹ، زاہد وریاہ، نورین افضال و دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔ خواجہ سعد فرخ نے کہا کہ مسلم لیگ کارکن نواز شریف کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کو یقین ہے کہ خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف 2017ءمیں میٹرو ٹرین وقت مقررہ پر چلانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔