بلاول بھٹو جرات مند نوجوان سیاستدان کے طور پر ابھر رہے ہیں: مخدوم احمد محمود

لاہور (خبر نگار) پےپلز پارٹی کے مرکزی رہنماءمخدوم سےد احمد محمود نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری پاکستانی سےاست مےں جرات مند سےاست دان بن کر ابھر رہے ہےں۔نوجوانوں کی نمائندگی کا دعویٰ کرنےوالی کسی بھی جماعت مےں درحقےقت کوئی نوجوان قےادت کرتا نظر نہےں آتا پےپلزپارٹی نے انتہائی صبر و تحمل دور اندےش اور مصالحت کی پالےسی پر عمل پےرا ہوتے ہوئے پاکستان کی جمہوری تارےخ مےں پہلی مرتبہ کامےابی کے ساتھ حکومت کے پانچ سال پورے کئے اور پرامن انتقال اقتدار ہوا۔ اور آج پےپلز پارٹی کی قےادت مسلم لےگ ن کے مےنڈےٹ کو تسلےم کرتے ہوئے اپوزےشن کا کر ردار بخوبی ادا کر رہی ہے، جو ہمےشہ جمہوری عمل کے تسلسل کی بات کرتی چلی آرہی ہے اور اس مقصد کےلئے وہ کسی کی آلہ کار نہےں بنی۔