رمضان بازاروں سے بہت ریلیف ملا سہولتوں کی فراہمی کا سہرا وزیراعلیٰ کے سر ہے

لاہور (این این آئی) عوام نے رمضان المبارک کے دوران حکومت پنجاب کے رمضان پیکیج اور رمضان بازاروں میں معیاری و سستے داموں اشیائے ضروریہ کی فراہمی پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کی سربراہی میں پہلے بھی رمضان المبارک میں عوام کی سہولتوں اور اشیائے صرف کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے لیکن اس مرتبہ گزشتہ برسوں سے بڑھ کر اقدامات کئے گئے جس سے عوام پوری طرح مستفید ہوئے اور یہی وجہ ہے کہ رمضان بازاروں میں خریداروں کا رش لگا رہتا ہے ۔ شہریوں نے رمضان بازاروں میں اشیائے صرف کے نرخوں اور معیار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس کا تمام سہرا وزیراعلیٰ شہباز شریف کے سر ہے جنہوں نے ہمیشہ عوام کی خدمت اور انہیں سہولتوں کی فراہمی کو اپنا شعار بنایا اور ہمیشہ اس مقصد کیلئے اقدامات کئے۔ رمضان المبارک میں بہترین انتظامات اور اشیائے ضروریہ کی فراہمی پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔