پی پی، تحریک انصاف نے مشاورت کے بغیر ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا: لیاقت بلوچ
لاہور (خصوصی رپورٹر) قائم مقام امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کی قیادت نے وزیراعظم کی نااہلی کے ریفرنس دائر کرنے کا از خود فیصلہ کیا اور اس پر اپوزیشن جماعتوں سے کوئی مشاورت نہیں ہوئی تمام اپوزیشن جماعتوں کا متفقہ مطالبہ تھا کہ عدالتی کمیشن کیلئے اقدامات ہوں تاکہ بلاامتیاز تحقیقات اور احتساب ہو جماعت اسلامی کی کرپشن فری پاکستان تحریک جاری ہے اور کرپٹ عناصر حکومت اپوزیشن جماعتوں اور ریاستی اداروں میں جہاں بھی ہیں ان کا کڑا احتساب ناگزیر ہے پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کیئے ریفرنسز کا فیصلہ کرتے ہوئے متحدہ اپوزیشن کو اعتماد میں نہیں لیا حالانکہ ضرورت تھی کو اس معاملے پر تمام اپوزیشن جماعتوں سے باقاعدہ مشاورت کی جاتی اور متحدہ اپوزیشن کی طرف سے ایک متفقہ فیصلہ سامنے آتا انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کرپشن کے خلاف عید کے بعد راولپنڈی میں عوامی پیدل مارچ کرے گی اور یہ عوامی احتجاج کے خاتمہ اور کرپٹ حکمرانوں سے نجات کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔ بھارت کی نیو کلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت حاصل کرنے میں ناکام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین اور دیگر ممالک نے بروقت اقدام کرکے جنوبی ایشیاءمیں طاقت کے عدم توازن کی امریکی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔