آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت تحریک انصاف بنائے گی: جہانگیر ترین
لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل خان ترین نے چیئرمین سیکرٹریٹ لاہور میں پارٹی کے مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں جہانگیر خان ترین نے پارٹی کے سینئر رہنما ملک امیر حسین سے آزاد کشمیر کے الیکشن بارے میں تبادلہ خیال کیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے الیکشن میں بھرطور طریقے سے حصہ لے رہی ہے اور آزاد کشمیر میں آنے والی حکومت تحریک انصاف اور عوام کی ہوگی تحریک انصاف آزاد کشمیر کی عوام کی محرومیوں کو دور کرے گی۔ سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ ن لیگ کا پانامہ لیکس کو ”انڈر کارپٹ“ کرنیکا منصوبہ کامیاب نہیں ہونگا حکمرانوں کی ناکامیوں کی فہرست بہت لمبی ہو چکی ہے لوڈ شیڈنگ، مہنگائی، بے روزگاری اور حکومتی بدعنوانی ملک کو دیوالیہ کر رہی ہے۔ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ نواز شریف حکومت نے قوم کو جھوٹے وعدوں اور بے سروپا دعو¶ں کے سواکچھ نہیں دیا وہ گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر شعیب صدیقی، مہر واجد عظیم، چودھری منشا سندھو، عامر شیخ و دیگر موجود تھے تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز چودھری نے کہا کہ شریف خاندان بند گلی میں پھنس چکا ہے پی ٹی آئی کا ایجنڈا کرپشن مکا¶ ملک بچاﺅ ولید اقبال نے کہا کہ حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں نے ملک کو مسائلستان بنا دیا ہے تحریک انصاف لاہور کے سابق سیکرٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا کہ حکمرانوں نے ایٹمی پاکستان کو لوڈشیڈنگ کے اندھیروں میں ڈبو دیا اور ملک کو گنگال کر دیا ہے۔