دوسرا مرحلہ: پنجاب میں مزید 2 ہزار سکولوں کی نجکاری کی جائے گی

لاہور (آئی این پی) محکمہ تعلیم پنجاب نے سرکاری سکولوں کی پیف کے تحت نجکاری کے لئے دوسرے مرحلے کا اعلان کر دیا ، پنجاب ٹیچر یو نین نے مشاورت کے بغیر نجکاری کرنے پر عید کے بعد بھر پو ر تحریک چلانے کا عندیہ دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نے پہلے مرحلے میں 3ہزار سکولوں کی پیف کے تحت نجکا ری کی جبکہ اب دوسرے مرحلے میں مزید2ہزار سکولوں کی نجکاری کی جائے گی ، پہلے مرحلے میں بچوں کی تعداد 100سے کم اور نتائج 35فیصد سے کم دینے پر نجکاری کی گئی جبکہ دوسرے مرحلے میں بچوں کی تعداد 20سے کم اور نتائج 25فیصد سے کم دینے پر نجکاری کا کہاجائے گا۔ دوسری طرف پنجاب ٹیچر یو نین نے حکومت پنجاب کے اس فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نجکاری نہ کی جائے بلکہ ہم سے مشاورت کی جائے ، اگر ہم سے پو چھے بغیر نجکاری کی گئی تو ہم عید کے بعد بھر پور تحریک چلائیں گے۔