کرپشن اور قرضے معاف کرانیوالوں تمام افراد کا بلاامتیاز احتساب ہونا چاہیے: رحمت وردگ

لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خان وردگ نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن جماعتیں افہام و تفہیم سے بلاامتیاز احتساب کے لیے آمادہ ہو جائیں تاکہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ کیا جا سکے۔ گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمت خان وردگ نے مزید کہا کہ کسی ایک ذات کو نشانہ بنانے کی بجائے کرپشن کرنے، قرضے معاف کرانے والوں سمیت قومی دولت لوٹنے والے تمام افراد کا بلاامتیاز احتساب ضروری ہے۔