بلا امتیاز احتساب مسلم لیگ (ن) کا ایجنڈا ہے: سردار ایاز صادق
لاہور (خصوصی رپورٹر) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ بلاامتیاز احتساب مسلم لیگ (ن) کا ایجنڈا ہے تاہم کچھ لوگ احتساب کے نام پر سیاست کر رہے ہیں۔ وہ گذشتہ روز مقامی شادی ہال میں مسلم لیگی وائس چیئرمین عابد میر کی جانب سے دی گئی افطار پارٹی میں اظہار خیال کی رہے تھے۔ اس موقع پر مسلم لیگ سینئر کارکن اظہر فاروقی، صلاح الدین میں ، کرنل (ر) مبشر و دیگر بھی موجود تھے۔ سردار ایاز صادق نے مزید کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کا کام تیزی سے جاری ہے جو قوتیں اس قومی منصوبے کی مخالفت میں ساری قوم کو مل کر ان سازشوں کو ناکام بنانا ہو گا۔