پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن کے مرکزی عہدیداروں کا انتخاب

لاہور(نیوز رپورٹر)کنٹریکٹ اساتذہ کی تنظیم پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں آئندہ دو سال کے لیے مرکزی عہدیداران کا انتخاب کیا ۔مرکزی صدر شہزاد صادق فریدی ،نائب صدر عاشق بزدار ،جنرل سیکرٹری عبدالرزاق خاں نیازی ، جوائنٹ سیکرٹری ملک محمد امجد ، فنانس سیکرٹری میاں محمد سیلمان ، ڈپٹی فنانس سیکرٹری فیصل اعوان ،میڈیا سیکرٹری محمد یوسف ندیم ، ڈپٹی میڈیا سیکرٹری گلزار حسین شاہد اور چیئر مین سپریم کونسل منور حسین کمال منتخب ہوئے جبکہ شبیر حسین صدر لاہور ڈویژن، مہر محمد افضل صدر گوجرانوالہ ڈویژن، راجہ کامران عزیزصدرراولپنڈی ڈویژن، ملک عبدالقیوم کھوکھر صدر ساہیوال ڈویژن، نصراللہ خاں ناصر صدر ملتان ڈویژن، صاحب خاں صدر سرگودھا ڈویژن، عبدالحفیظ چوہدری صدر بہاولپور ڈویژن اور مختار گجر صدر ڈی جی خاں ڈویژن منتخب ہوئے ۔نو منتخب عہدیداران سے ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر شفیق احمد نے حلف وفاداری لیا۔