وزیراعلیٰ اور چیف سیکرٹری کے اجلاسوں میں سیکرٹریوں کی شمولیت کی شرط ختم

لاہور ( سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے وزیر اعلی پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت اجلاسوں میں محکمے کے سیکرٹری کی شرکت کی شرط ختم کر دی ہے اور سپیشل سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹری بھی ان اجلاسوں میں محکموں کی نمائندگی کر نے کے لئے آ سکیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن نے وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری کے اجلاسوں میں شرکت کرنے کی نئی پالیسی جاری کر دی ہے اس میں کہا گیا ہے کہ صرف سیکرٹری کے کسی دوسرے شہروں کے دورے کی وجہ سے ان میٹنگ میں دیگر افسران کو بجھوایا جائے گا تاہم اگر سیکرٹری شہر میں موجو د ہو گا تو اس پر اس کو خود میٹنگ میں آنا پڑے گا۔ واضح رہے کہ تمام صوبائی محکموں کے سیکرٹریوں کو مختلف تحصیل الاٹ کی گئی ہیں اور اضلاع میں ان کو دیگر ذمہ داریاں بھی دی گئی ہیں۔
سیکرٹری/ شمولیت