حمید نظامی قائد اعظم کے سپاہی تھے کبھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا: کرنل (ر) اکرام اللہ
لاہور (خصوصی رپورٹر) حمید نظامی نے تحریک پاکستان کے دوران قائداعظم کے سپاہی کی حیثیت سے بھرپور کام کیا۔ پاکستان مےں اصولوں پر مبنی صحافت کے بانی اور اعلیٰ فکر و کردار کے مالک ایسے انسان تھے جنہوں نے کبھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کےا۔ حمید نظامی نے اپنے قلم کے ذریعے بے مثال قومی و ملی خدمات انجام دیں۔ انہوں نے جابر سلطان کے سامنے کلمہ¿ حق کہنے کا درس دیا۔ قائداعظم کے فرمان کے مطابق 23 مارچ 1940ءکو ”نوائے وقت“ کا اجراءکیا ۔ان خیالات کااظہار تحریک پاکستان کے کارکن کرنل(ر) اکرام اللہ خان نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان، لاہور میں تحریک پاکستان کے ممتاز رہنما و بانی نوائے وقت حمید نظامی مرحوم کی55ویںبرسی کے موقع پر انکی حیات وخدمات کو اجاگر کرنے کیلئے خصوصی لیکچر کے دوران کیا۔ لیکچر کا اہتمام نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا تھا۔ سیکرٹری نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ شاہد رشید، اساتذہ¿ کرام سمیت طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک، نعت رسول مقبول اور قومی ترانہ سے ہوا۔ کرنل (ر) اکرام اللہ خان نے کہا کہ حمید نظامی باقاعدگی کے ساتھ علامہ محمد اقبال کی خدمت میں حاضر ہوا کرتے تھے۔ علامہ محمد اقبال نے حمید نظامی مرحوم سے کہا کہ نوجوانوں کو قائداعظم کی قیادت میں متحد کرو۔ 1945-46ءکے انتخابات میں مسلم لیگ امیدواروں کی کامیابی کیلئے حمید نظامی نے دن رات کام کیا۔ حمید نظامی سمجھتے تھے کہ پاکستان کی بقاءکا دارومدار جمہوری رواےات و اقدار کی سربلندی پر ہے‘ لہٰذا وہ پاکستان اور جمہورےت کو اےک دوسرے کےلئے لازم و ملزوم تصور کرتے تھے۔ جب جنرل محمد اےوب خان نے ملک مےں مارشل لاءنافذ کردےا اور جابرانہ قوانےن کے ذرےعے پرےس کا گلا گھونٹ کے رکھ دےا‘ تب بھی حمےد نظامی تادمِ آخر اس کی مخالفت پر ڈٹے رہے۔ حمید نظامی اور مجید نظامی میں پاکستانیت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی اور وہ ہر چیز کو اس پیمانے پر جانچتے تھے۔ قیام پاکستان اور تعمیر پاکستان کیلئے ان دونوں بھائیوں کی بڑی خدمات ہیں۔ شاہد رشید نے کہا کہ حمید نظامی تحریک پاکستان کے ممتاز رہنما تھے۔ انہوں نے علامہ محمد اقبال کی تحریک پر مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب کی بنیاد رکھی۔ اس تنظیم نے تحریک پاکستان میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا۔حمید نظامی نے قائداعظم کے کہنے پر ”نوائے وقت“ کی بنیاد رکھی اور اپنے اخبار کے ذریعے بھی تحریک پاکستان میں تاریخ ساز کردار ادا کیا۔ انہوں نے قیام پاکستان کے بعد تعمیر پاکستان میں بھی بھرپور حصہ لیا۔ حمید نظامی کی سوچ اور وژن کو لے کر مجید نظامی آگے بڑھے اور ہمیشہ کلمہ¿ حق بلند کیا۔ پروگرام کے آخر میں حمید نظامی کو ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔