پتریاٹہ چیئرلفٹ کے اپ گریڈیشن کے منصوبے کی تکمیل کے بعد باضابطہ افتتاح
لاہور (صباح نیوز) پاکستان کے منفرد سیاحتی مقام نیو مری میں پتریاٹہ چیئرلفٹ کا اپ گریڈیشن کے منصوبے کی تکمیل کے بعد ہفتے کو باضابطہ افتتاح کر دیا گیا پنجاب کے وزیر محنت و افرادی قوت راجہ اشفاق سرور اوروفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے پتریاٹہ چیئرلفٹ کا افتتاح کیا اس موقع پر ایم ڈی پنجاب ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن احمر ملک ٬ اے سی مری عارف اللہ اعوان ٬ جی ایم آپریشن آپریشن منیجر اسجد غنی دیگر موجود تھے۔ راجہ اشفاق سرور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے جس کے ثمرات دور دراز کے دیہی علاقوں میں پہنچ رہے ہیں وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خان عباسی نے کہا کہ حکومت عام آدمی کے معیار زندگی بلند کرنے اور اقتصادی ترقی کیلئے کوشاں ہے اور ملک میں سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے انفراسٹرکچر کو جدید خطوط اتوار کیا جا رہا ہے۔