حقیقی اپوزیشن کر رہے ہیں اصولوں پر سمجھوتے کا سوال پیدا نہیں ہوتا: چودھری سرور
لاہور ( سپیشل رپورٹر) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ہم ہی ملک مےں حقےقی اپوزےشن کر رہے ہےں اصولوں پر سمجھوتے کا سوال ہی پےدا نہےں ہوتا‘ہم حق سچ ‘ آئےن وقانون اور حقےقی جمہو رےت کی بات کرتے ہےں‘حکمرانوں کو قوم سے مسائل کے حل کےلئے کےے جانےوالے وعدوں پر مکمل عملد درآمد کر نا ہوگا‘تحر ےک انصاف ہر گزرتے دن کےساتھ مضبوط ہو رہی ہے آنےوالا وقت تحر ےک انصاف کا ہوگا۔ تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سید صمصام علی بخاری نے فیصل آباد اور لاہور میں پولیس کی غنڈہ گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی فیصل آباد میں ن لیگ کے رہنما کی ایماءپر ماں کو دو ماہ کے بیٹے سمیت حوالات میں بند کر دیا گیا اور لاہور میں چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر میں منعقدہ مہندی کی تقریب میں پولیس کا عورتوں پر تشدد نے پنجاب حکمرانوں کی گڈ گورنس کی قلعی کھول دی ۔