خلیل طاہر سندھو کی شہید چیف ٹریفک پولیس آفیسر کیپٹن (ر) احمد مبین کی رہائش گاہ آمد، والدہ سے اظہار تعزیت
لاہور (خصوصی رپورٹر) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو مال روڈ بم دھماکے میں شہید ہونے والے چیف ٹریفک پولیس آفیسر کیپٹن (ر) احمد مبین کی رہائش گاہ آر اے بازار گئے اور ان کی والدہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ایم پی اے شہزاد منشی اقلیتی سماجی رہنما سیموئیل پیار اور آصف بھٹی اور دیگر اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے خلیل طاہر سندھو نے شہید کی کیپٹن (ر) احمد مبین کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی والدہ کو تمام اقلیتی برادری کی طرف سے حب الوطنی ایوارڈ پیش کیا۔