ایف بی آر کے دو افسر معطل
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)ایف بی آر نے لاہور میں تعینات دو افسروں کو معطل کردیا۔ گریڈ 20کے دو اور گریڈ19 کے 10افسروں نے مناصب کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ایف بی آر نے گریڈ 16 کے دو سپرنٹنڈنٹس کو گریڈ 17 میں سیکنڈ سیکرٹری کے عہدہ پر ترقی دے دی۔ ترقی پانے والوں میں سعیدہ بخاری اور طارق محمود شامل ہیں۔ آر ٹی او لاہور میں تعینات انسپکٹر شیگل حسین کو ملازمت سے معطل کردیا گیا ہے۔ آئی آر ایس گروپ کے گریڈ 18 کے افسرآٓر ٹی او لاہور میں تعینات ڈپٹی کمشنر نعیم مسعود اخترحسن کو ملازمت سے معطل کرکے انکوائری کا حکم دے دیا گیا۔ گریڈ 20کے افسر منظور حسین میمن نے کلکٹر ایم سی سی اپریذمنٹ کراچی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ گریڈ 20کے افسر مسعود اختر شہیدی نے آئی آر ٹی اولاہور کی حیثیت سے ذمہ داریاں چھوڑ دیں۔