سگیاں کے قریب اعلیٰ معیار کی مچھلی منڈی تعمیر کی جائے گی: کمشنر لاہور
لاہور(خبر نگار) کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے ہدایت کی ہے کہ مچھلی منڈی بھاٹی چوک کی منتقلی کے لیے متبادل مجوزہ جگہ کا ٹیم آج دورہ کرے اور رپورٹ پیش کرے۔ انہوں نے کہا سگیاں کے قریب متبادل جگہ پر اعلیٰ معیار کے مطابق مچھلی منڈی قائم کی جائے گی جس میں صفائی کے بہترین انتظامات کے ساتھ ساتھ حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق مچھلی کی خرید و فروخت کو یقینی بنایا جائے گا۔ مچھلی منڈی کے لیے علیحدہ سیوریج کا بھی انتظام کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار مچھلی منڈی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں صدر مچھلی منڈی ندیم برکی، میر مصطفی لیسکو، مریم خالد لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، شرجیل حسین واسا، فرحان اسلم پنجاب فوڈ اتھارٹی سمیت ٹیپا اور ریونیو افسران نے شرکت کی۔ علاوہ ازیںڈ کمشنر لاہور ڈویژن عبداللہ خان سنبل نے خانہ و مردم شماری کے دوسرے مرحلے میں تحصیل فیروزوالا ضلع شیخوپورہ میں جاری مردم شماری کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا۔۔ دریں اثنا کمشنر لاہور ڈویژن عبداللہ خان سنبل نے دل محمد روڈ نزد دیال سنگھ کالج پر واسا کے تحت جاری ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا۔