تحریک انصاف کے 21ویں یوم تاسیس کے سلسلہ میں تقریبات، کیک کاٹے گئے
لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک انصاف کا 21ویں یوم تاسیس کے سلسلہ میں صوبائی دارالحکومت میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ یوم تاسیس کے سلسلہ میں چیئرمین سیکرٹریٹ میں سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی جہانگیر خان ترین اور سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے پارٹی کارکنوں کے ہمراہ کیک کاٹا سابق عمران ٹائیگر فورس کے نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کی صدارت لاہور کے صدر ولید اقبال نے کی جبکہ میاں محمودالرشید، شفقت محمود، میاںاسلم اقبال، سعدیہ سہیل، شیخ امتیاز محمود، عمر سرفراز چیمہ، طاہر رشید چوہدری، عظمیٰ کاردار،فاطمہ چدھڑ سمیت سنیئر رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی۔ تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجازچوہدری، شبیر سیال، جاوید بھٹی اور فیاض بھٹی نے بھی این اے 127 اورذیلی صوبائی حلقوں 153 اور154 کے زیر اہتمام پارٹی کے 21ویں یو م تاسیس کے سلسلہ میں تقریب میں پارٹی کارکنان کے ہمراہ کیک کاٹا۔