کرپشن اور دہشت گردی میں نام کا فرق ہے دونوں ملک کیلئے ناسور ہیں:چودھری سرور
لاہور (خصوصی نامہ نگار)سابق گور نر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ احتساب اور شفافیات ملک و قوم کیلئے لازم ہو چکی ہے ‘ادار وں کو مضبوط کر نے کیلئے ان کو سیاسی مداخلت سے پاک کر نا ہوگا ورنہ ملکی مسائل ختم نہیں ہوسکتے ‘ مہنگائی اور بیڈ گورننس غر یبوں کا خون چوس رہی ہے ‘حکمرانوں کو اپنی تر جیحات ملک اور قوم کے مفادات کو سامنے رکھ کر بنانا ہونگیں‘ کر پشن اور دہشت گردی میں صرف نام کا فرق ہے ‘دونوں ملک کیلئے ناسور ہیں۔ اس بات میں بھی کوئی شک نہیں کہ دہشت گردی اور کر پشن دونوں ملک کیلئے ناسو بن چکے ہیں جن کو ہر صورت ختم کر نا ہوگا۔