حکمرانوں کا یوم حساب ضرور آئے گا: خرم نواز گنڈاپور
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ آج نہیں تو کل حکمرانو ںکا یوم حساب ضرور آئے گا مگر عوام نے ملکی اداروں سے جو امیدیں وابستہ کی تھیں وہ پوری نہیں ہوئیں۔انہوں نے کہاکہ پانامہ لیکس کے فیصلے میں ایسا کیا تھا کہ اسے طویل عرصہ تک محفوظ رکھا گیا اور اب طویل عرصہ کے بعد ڈان لیکس کی انکوائری سامنے لائی جا رہی ہے جو باضابطہ اعلان سے قبل ہی لیک کر دی گئی ہے اور اس میں کچھ بکروں کی قربانی پر اکتفا کر لیا گیا ہے ۔