پنجاب حکومت ڈینگی کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہے: خواجہ سلمان رفیق
لاہور(نیوزرپورٹر)مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے تمام متعلقہ محکموں اور اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈینگی کی روک تھام کے لیے اپنی سرگرمیاں مزید محنت کے ساتھ زیادہ موثر انداز میں جاری رکھیں پنجاب حکومت ڈینگی کے کنٹرول کیلئے مکمل طور پر چوکس ہے اور انشاءاللہ صورتحال اطمینان بخش ہے۔ اس وقت لاہور اور راولپنڈی کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 97مریض زیر علاج ہیں۔جن میں سے صرف2مریض میو ہسپتال اور 3گورنمنٹ شاہدرہ ہسپتال میں جبکہ باقی مریض راولپنڈی کے ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔