متروکہ وقف املاک بورڈ اقلیتوں کے حقوق کا محافظ ہے : صدیق الفاروق
لاہور (خصوصی نامہ نگار )متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق نے کہا کہ ادارہ اقلیتوں کے حقوق کا محافظ ہے اور ہم سب نے مل کر انکی زمینوں ، جائیدادوں ، املاک اور عبادت گاہوں کو محفوظ بنانا کر دین اسلام کے مطابق اقلیتوں سے اپنے پیار محبت کے رشتے کو مضبوط بنانا ہے۔ جنرل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رزق حلال بھی عین عبادت ہے ہمیں اپنی زندگی اسلام اور سنت نبوی کے عین اصولوں کے مطابق گزارنی چاہیے۔