محکمہ لائیو سٹاک ڈیری ڈویلپمنٹ میں تقرر و تبادلے کے احکامات جاری
لاہور (سپورٹس رپورٹر) محکمہ لائیو سٹاک ڈیری ڈویلپمنٹ میں تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ طاہر محمود ویٹرنری اسسٹنٹ سول ویٹرنری ہسپتال کلاسکے ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ کو پولٹری ڈیزیز ڈائیگناسٹک لیبارٹری گکھڑ گوجرانوالہ میں اپنے فرائض سرانجام دینے کا پابندکیا گیا ہے، ڈاکٹرعبدالرزاق ویٹرنری آفیسر (ہیلتھ) سول ویٹرنری ہسپتال احمد نگر گوجرانوالہ میں نئے احکامات آنے تک پولٹری ڈیزیز ڈائیگناسٹک لیبارٹری گکھڑ ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ، ڈاکٹرعبدالمنان جوکہ اپنے فرائض ڈائریکٹرجنرل (ریسرچ) لاہورمیں انجام دے رہے ہیں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی اصل تعیناتی کی جگہ لائیو سٹاک تجرباتی فارم قادرآباد ساہیوال میں اپنے فرائض سر انجام دیں، ڈاکٹر شفیق ریسرچ آفیسر جھنگ کو ڈائریکٹر جھنگ کا اضافی چارج دے دیاگیا، ڈاکٹر جاوید اقبال ریسرچ آفیسر بہادر نگر اوکاڑہ کو اپنی اصل تعیناتی کی جگہ ریسرچ آفیسر (بفیلو) لائیو سٹاک پروڈکشن انسٹیٹیوٹ بہادر نگر اوکاڑہ میں تبدیل کر دیا گیا ہے، ڈاکٹر اکبر علی ویٹرنری آفیسر (ہیلتھ) پولٹری پروڈکشن سنٹر ٹوبہ ٹیک سنگھ کوتبدیل کر کے بطور ویٹرنری آفیسر(ہیلتھ) سول ویٹرنری ہسپتال 724/GB ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک آفس اوکاڑہ کے مرید سلطان آصف اسسٹنٹ تقرری کے منتظرکو بطوراسسٹنٹ سیمن پروڈکشن یونٹ قادرآباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر، ڈاکٹر فیاض کو ویٹرنری آفیسر (ہیلتھ) سول ویٹرنری ہسپتال 718/GB ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تعینات کردیا گیا، ڈاکٹر شاہد کو ویٹرنری آفیسر (ہیلتھ) سول ویٹرنری ہسپتال 696/38 GB ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈاکٹرصبا کو ویٹرنری آفیسر (ہیلتھ) سول ویٹرنری ڈسپنسری بستی سورا ڈسٹرکٹ ڈیرہ غازیخان، ڈاکٹر ریحانہ کوثر کو بطور ویٹرنری آفیسر (ہیلتھ) سول ویٹرنری ہسپتال 282/GB ڈسٹرکٹ فیصل آباد، ڈاکٹر آئمہ کو ویٹرنری آفیسر (ہیلتھ) سول ویٹرنری ہسپتال 633/GB فیصل آباد تعینات کر دیا گیا، ڈاکٹراشتیاق احمد APVO سول ویٹرنری ہسپتال فیصل آبادکو ویکسین، سیمن اور ادویات کے سٹورزکی دیکھ بھال کا اضافی چارچ دیا گیا ہے، ڈاکٹر نوشین گل کو ویٹرنری آفیسر (ہیلتھ) سول ویٹرنری ڈسپنسری جلوکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈاکٹر سرفرازکو سول ویٹرنری ڈسپنسری کونجا گجرات، ڈاکٹر سہیل کو ویٹرنری آفیسر (ہیلتھ) سول ویٹرنری ڈسپنسری دولت نگر، ڈاکٹر شکیل کو ویٹرنری آفیسر (ہیلتھ) سول ویٹرنری ڈسپنسری کاکی نیا جھنگ، ڈاکٹر فیاض احمد کو اسسٹنٹ ریسرچ آفیسر (گوٹ) لائیوسٹاک پروڈکشن ریسرچ انسٹیٹیوٹ بہادرنگر اوکاڑہ تعینات کردیاگیا، ڈاکٹر امتیاز احمد LSO اے این سی رکھ ڈیری چاہل لاہورکو بطور سینئر انسٹرکٹر LSTC بہادر نگر اوکاڑہ، محمد نواز سٹینوگرافر ANC رکھ ڈیرہ چاہل لاہورکو بطور سٹینوگرافر LSTC بہادرنگراوکاڑہ، محمد افضل سینئر کلرک ANC رکھ ڈیرہ چاہل لاہور کو تبدیل کرکے LSTC بہادرنگر اوکاڑہ، محمد انور فیلڈ اسسٹنٹ LESرکھ ڈیرہ چاہل کو تبدیل کرکے LES شیرگڑھ اوکاڑہ لیکن وہ اپنی ڈیوٹی LES قادرآباد میں سرانجام دیتے رہیں گے ان اہلکاران کو نئی تعینات کی گئی جگہ پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔