دہشتگرد پنجاب اسمبلی کو نشانہ بنا سکتے ہیں، سکیورٹی اداروں کی وارننگ
لاہور (ثناء نیوز) ممکنہ دہشت گردی کے خطرہ کے پیش نظر پنجاب اسمبلی کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی سیکیورٹی اداروں نے وارننگ جاری کی ہے کہ دہشت گردپنجاب اسمبلی کو نشانہ بناسکتے ہیں سکیورٹی اداروں کے مطابق اسمبلی پر اطراف کی عمارتوں سے فائرنگ ہو سکتی ہے خفیہ اداروں کی طرف سے متنبہ کیا گیا تھا کہ دہشت گرد لاہور میں اہم عمارتوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں جبکہ پنجاب اسمبلی کے حوالے سے خصوصی طور پر آگاہ کیا گیا تھا اس کے بعد پنجاب اسمبلی کے سکیورٹی انتظامات کو مزید سخت کر دیا گیا ہے ایس پی سول لائنز سمیت دیگر اعلیٰ آفیسران نے پنجاب اسمبلی کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ اطلاع کے بعد الفلاح بلڈنگ اور واپڈا ہائوس پر کمانڈوز کو تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ اسمبلی کی طرف آنے والی گاڑیوں کو چیک کیاجا رہا ہے۔