مون سون شجر کاری مہم کے سلسلے میں 11 مقامات پر پروگرام کرائے گئے ، محکمہ جنگلات
لاہور( سپورٹس رپورٹر) محکمہ جنگلات نے وضاحت کی ہے کہ مون سون کی شجر کاری مہم کے دوران 11 مقامات پر شجرکاری مہم کے سلسلہ میں پروگرام کرائے گئے ہیں ۔ تاہم حقیقت یہ ہے کہ نمائندہ نوائے وقت نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ناظم اعلیٰ جنگلات کی موجودگی میں ڈی ایف او سے مون سون کی شجرکاری مہم اور تشہیری مہم کے بارے میں پوچھا گیا تھا جس کو وہ بتانے سے قاصر رہے ۔