ہائیکورٹ کا فیصلہ واضح نہیں، حج پالیسی 2014ءسپریم کورٹ میں چیلنج

ہائیکورٹ کا فیصلہ واضح نہیں، حج پالیسی 2014ءسپریم کورٹ میں چیلنج

لاہور (وقائع نگار خصوصی) سپریم کورٹ میں حج پالیسی 2014 کو چیلنج کردیا گیا۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں نجی ٹور آپریٹرز کی طرف سے حکومت پاکستان وزارت مذہبی امور سمیت 13 مدعا علیہان کو فریق بناتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کے 14 جولائی کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہائیکورٹ کا فیصلہ واضح نہیں۔ حج پالیسی 2014 میں سپریم کورٹ کے 27 اگست 2013 کے فیصلے کی خلاف ورزی ہوئی ہے لہٰذا اسے قرار دیا جائے۔ سپریم کورٹ نے حج پالیسی 2014 کیلئے ایک سپیشل کمیٹی بنانے کا کہا تھا۔ یہ کمیٹی سیکرٹری مذہبی امور، مسابقتی کمیشن، وزارت خارجہ، وزارت قانون اور اٹارنی جنرل کے نمائندگان پر مشتمل ہونا تھی۔