کوٹ لکھپت: اقلیتی ایم پی اے کے گھر کے باہر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا

لاہور (سٹاف رپورٹر) تھانہ کوٹ لکھپت کے علاقہ بوستان کالونی کے رہائشی اقلیتی ایم پی اے شہزاد منشی کے گھر کے باہر 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 نامعلوم افراد آئے اور ہوائی فائرنگ شروع کر دی جس سے پورے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او کوٹ لکھپت عمران قمر اور ڈی ایس پی اقبال شاہ سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان کا سراغ لگانے کیلئے معلومات لینا شروع کردی۔ نامعلوم افراد کی جانب سے 4 روز قبل بھی فائرنگ کی گئی جس سے شہزاد منشی کے اہل خانہ شدید خوف و ہراس کا شکار ہیں۔