کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے: فاروق آزاد

لاہور (خصوصی رپورٹر) قائداعظمؒ نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا۔کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے۔ کشمیریوں کو بھارتی جبر و تسلط سے ضرور آزادی ملے گی۔بھارت سے کشمیر کی آزادی پاکستان کی بقاءو استحکام کی ضامن ہے۔ قائداعظمؒ نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھاان خیالات کااظہار معروف کشمیری رہنما فاروق خان آزاد نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان، لاہور میں آزاد جموں و کشمیر کے یوم تاسیس کے موقع پر خصوصی لیکچر کے دوران کیا۔ نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک آزادی¿ کشمیر کیلئے گرانقدر خدمات انجام دی ہیں۔