پنجاب میں مزید 43افراد ڈینگی کا شکار، تعداد 678ہو گئی

لاہور (آئی اےن پی) پنجاب میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 43 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوگئے، صوبے میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 678تک پہنچ گئی۔ ڈینگی سے متاثرہ 40افراد ہولی فیملی ہسپتال اور ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی میں زیرعلاج ہیں، راولپنڈی کے راول ٹاﺅن اور کینٹ ایریا میں ڈینگی وائرس وبائی صورت اختیار کرتا جا رہا ہے۔