پروفیسر غلام اعظم کی وفات بڑا سانحہ ہے : رفیق تارڑ

لاہور(خصوصی رپورٹر)پروفیسر غلام اعظم عالم اسلام کی ایک نمایاں شخصیت تھے،آپ جب تک زندہ رہے اسلامی اقدار کی پاسداری کا فروغ ہمیشہ ان کا مطمع نظر رہا۔پروفیسر غلام اعظم پاکستان کی محبت میں جو کچھ ان کے بس میں تھا اپنے اعمال حسنہ کے ذریعے کرتے رہے۔ان کی موت کا سانحہ سارے عالم اسلام کو مغموم کر گیا ہے۔ان کی موت بڑا سانحہ ہے۔