پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے بے یقینی اور بد دیانتی پر قابو پانا ہو گا: ذوالفقار چیمہ

لاہور(نامہ نگار)آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس ذوالفقار احمد چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل ہماری توقعات سے زیادہ روشن ہے۔ مگر ہمیں اپنے بڑے امراض بے یقینی ، احساس کمتری اور بدیانتی پر قابو پانا ہو گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایوان اقبال میں نمل یونیورسٹی کے طلباءو طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نمل یونیورسٹی کے ریجنل ڈائریکٹر بریگیڈیر ریٹائرڈ محمد اکرم خان، ڈی آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس بشیر احمد میمن، ایس ایس پی محمد ا،نوجوانوں کو اپنے طرز عمل سے ثابت کرنا چاہئے کہ ہم ایک منظم قوم ہیں۔ ایمانداری، خلوص نیت اور آپ کا ارادہ مضبوط ہو تو آپ مشکل سے مشکل ٹارگٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ ہمارے ملک کو اللہ تعالیٰ نے بے شمار نعمتوں اور وسائل سے نوازا ہے، ہمارے ڈاکٹر اور طالب علموں نے یورپ اور امریکہ میں اپنی قابلیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ ہماری فوج دنیا کی بہترین افواج میں سے ہے، مگر ہمیں اپنے بڑے امراض بے یقینی ، احساس کمتری اور بدیانتی پر قابو پانا ہو گا۔