محکمہ اوقاف کے زیراہتمام سیدنا عمر فاروقؓ کانفرنس آج ہو گی

لاہور (خصوصی نامہ نگار )محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیر اہتمام حسب سابق حضرت سیدنا عمر فاروقؓ کے یوم شہادت کی مناسبت سے زیر صدارت صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور پنجاب میاں عطا محمد مانیکا پیر صبح 10:30بجے کمیٹی روم ایوان اوقاف نزد لاہور ہائی کورٹ میں سیدنا عمر فاروق ؓ کانفرنس کا انعقاد ہوگا،جس میں کلیدی مقالہ ڈاکٹر ظہور احمد پیش کرینگے جبکہ اظہار خیال چاروں مکاتب فکر کے کوآرڈینیٹرز کرینگے۔