طاہر القادری کا دھرنا ختم کرانے میں نواز شریف کے اہلخانہ نے اہم کردار ادا کیا: ذرائع

لاہور (وقت نیوز) طاہر القادری کا دھرنا ختم کرانے میں وزیراعظم نواز شریف کے اہل خانہ نے اہم کردار ادا کیا۔ طاہر القادری سے لاہور جلسے سے قبل بھی رابطہ کیا گیا۔ وقت نیوز کے مطابق وزیراعظم کے اہلخانہ نے طاہر القادری کو یقین دہانی کرائی کہ تمام آئینی مطالبات تسلیم کئے جائیں گے۔