تقریب تنصیب ”علم عباسؓ“

لاہور (پ ر) امام بارگاہ زیدی ہاﺅس 18 شاہ جمال روڈ اچھرہ میں آج 25 اکتوبر کو 6 بجے شام تقریب تنصیب ”علم عباسؓ“ منعقد ہو گی مجلس عزا ودعا ہو گی۔
ڈاکٹر محمد یوسف چشتی قادری کا عرس
لاہور (پ ر) حاجی محمد سعید ارائیں سیکرٹری جنرل پاکستان لیبر فیڈریشن وحاجی محمد نذیر ہیلتھ انسپکٹر لاہور ایئرپورٹ کے والد چودھری طارق جاوید ایڈووکیٹ میاں وحید اشرف کے سسر الحاج ڈاکٹر محمد یوسف چشتی قادری کا سالانہ عرس آج بروز ہفتہ 2-A امن پارک شاہی روڈ منعقد ہو گا۔
صحافی جاوید اختر کی والدہ انتقال کر گئیں قل خوانی آج ٹانڈہ میں ہو گی
لاہور (پ ر) صحافی جاوید اختر کی والدہ انتقال کر گئیں انہیں گجرات کے نواحی علاقے ٹانڈہ میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کر دیا گیا۔ مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے قل خوآنی آج ٹانڈہ میں ہو گی۔