برطانیہ نے عاصم کو پناہ دینے سے انکار کر دیا: ہائیکورٹ میں رپورٹ

لاہور (وقائع نگار خصوصی) وزارت خارجہ نے شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر اربوں روپے لوٹنے والے عاصم ملک اور اسکی اہلیہ سے متعلق رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میںجمع کروا دی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ نے عاصم ملک اور اس کی بیوی کو پناہ دینے سے انکار کر دیا ہے۔ ملزموں کو جلد پاکستان لانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ فاضل عدالت نے فیوچر کنسرن سکینڈل پر مزید سماعت 7 نومبر تک ملتوی کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے فیوچر کنسرن سکینڈل کے مرکزی ملزم عاصم ملک اور اسکی اہلیہ زوبیہ رباب ملک کی گرفتاری سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی۔ عدالت نے ڈی سی او لاہور ، ڈی سی او خوشاب اور ڈی سی او سرگودھا کو طلب کرتے ہوئے درخواستوں پر مزید سماعت 7 نومبر تک ملتوی کر دی۔